جنوبی افریقہ کو چاول کی برآمد میں کافی کمی ہو گئی

Rice

Rice

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید علی غوری کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو چاول کی برآمد میں کافی کمی ہو گئی ہے جاوید غوری کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں چاول کی سالانہ ضرورت 6لاکھ ٹن ہے اور سال 2009میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 66 ملین ڈالر مالیت کا 1 لاکھ 48 ٹن چاول برآمد کیا تھا لیکن 2010میں برآمد 66 ہزار ٹن تک محدود ہوگئی۔

جاوید علی غوری نے کہا کہ جولائی دو ہزار بارہ سے مارچ دو ہزار تیرہ تک جنوبی افریقہ میں نان باسمتی اور باسمتی چاول کی برآمدات محدود ہوتے ہوئے 3600 ٹن تک محدود ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان چاول کے معیار کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ جنوبی افریقہ چاول سستے چاولوں کے لیے بھارت، ویتنام، فلپائن، چین اور تھائی لینڈبرآ مد کر رہاہے.