جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور اکیاسی رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز تین سو نواسی رنز نو کھلاڑی آٹ سے کیا تھا جس کے بعد مارک باچر پینسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے اس طرح جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے پہلی اننگز کے ایک سو اسی رنز کے جواب میں چار سو گیارہ رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بیٹسمین مہمان بولرز کے سامنے ٹک نہ سکے اور صرف ایک سو پچاس رنز پر پوری سری لنکن ٹیم آوٹ ہو گئی تاہم اسے ایک اننگز اور اکیاسی رنز سے شکست کا سامنا ہوا۔ سماراویرا نے سب سے زیادہ بتیس اور ہیرات نے تئیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ویرنن فلینڈر نے پانچ اور ڈیل اسٹین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فلینڈر نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائیگا۔