دہلی (جیوڈیسک) فیروز شاہ کوٹلہ گراونڈ دہلی میں چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن پروٹیز بلے بازوں نے بھارتی اسپنرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اکیس رنز پر ڈھیر ہوئی۔ سات بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔
لیفٹ آرم اسپنر رویندرہ جدیجا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں دو سو تیرہ رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
میزبان ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے اپنے نام کرچکی ہے۔