جنوبی افغانستان میں دو بم دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو قندھار میں ایک دھماکے سے کم از کم دو شہری ہلاک ہو گئے۔افغانستان کے سرحدی اور قبائلی امور کے وزیر اسد اللہ خالد نے کہا ہے کہ وہ دھماکے کی جگہ سے قریب ہی تھے اور وہ اس حملے کا ہدف تھے۔ تاہم مقامی انتظامیہ نے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اس دھماکے کا ہدف اسد اللہ خالد تھے۔دھماکے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسرے حملے میں فوجی وردی میں ملبوس ایک خودکش بمبار نے قندھار شہر میں فوجی اڈے میں داخل ہو کر دھماکا کیا۔ فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس حملے میں محافظ ہلاک جب کہ دو فوجی زخمی ہوئے۔