جنوبی سوڈان: شورش کے واقعات میں مبینہ طور پر 600ہلاکتیں

sudan

sudan

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کی ریاستِ  جونگلائی  میں تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں جمعرات سے قبائلی فسادات کے نتیجے میں سینکڑوں افراد  ہلاک ہو چکے ہیں۔پیر کو جنوبی سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے مشن نے بتایا کہ  لڑائی  کینتیجے میں مبینہ طور پر 600ہلاکتیں واقع ہوچکی ہیں جب کہ کم از کم 750افراد زخمی ہوئے ہیں۔جنوبی سوڈان کیعہدے داروں کا کہنا ہے کہ   مرلی اور لو نوئر قبیلوں کے درمیان یہ لڑائی  مویشیوں کے تنازعے پر  چھڑگئی ہے۔  مویشی اور زمین کے معاملات پردونوں قبائل اکثرو بیشتر جھگڑتے رہتے ہیں۔اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی نمائندہ خصوصی، ہلڈا جانسن  کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات کو روکنے  اورمفاہمتی کوششیں کرنے  کا مطالبہ کیا۔  انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ  ایک مقامی امن عمل  کی حمایت  کا خواہاں ہے اور اِس کے لیے  تیار ہے ۔استصوابِ رائے کے نتیجے میں شمال سے علیحدہ ہونے کے بعد، گذشتہ ما ہ جنوبی سوڈان نئے  آزاد ملک  کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا ہے۔نیا ملک قبائلی تشدد  اور حکومت اور باغی میلشیاں کے درمیان لڑائی میں الجھا ہوا ہے۔