جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن بْکس جلانے کا اعلان

South Waziristan

South Waziristan

ٹانک (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کے عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے پنشن بْکس جلانے کا اعلان کیا ہے، جنوبی وزیرستان ، نیم قبائلی علاقے جنڈولہ اور ضلع ٹانک کے 18 ہزار سے زائد عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلیے صرف ایک نیشنل بینک ٹانک میں قائم ہے۔

،جہاں بے حد رش کے باعث ملازمین سخت دھوپ میں قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، ان میں اکثریت سیکیورٹی فورسز سے ریٹائرڈ ملازمین کی ہے،انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں مزید بنک کھولنے کا اعلان کریں، ورنہ وہ اجتماعی طور پر اپنی پنشن بْک جلا دینگے۔