جنوبی وزیرستان : طالبان اور محسود قبائل کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

Mehsud Tribesmen Waziristan

Mehsud Tribesmen Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے احمد زئی وزیر گرینڈ جرگے نے اپنے علاقوں سے محسود قبائل اور طالبان کو نکلنے کے لئے پانچ دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔ وانا میں احمد زئی وزیر کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں مولوی نذیر گروپ کے سربراہ مولوی نذیر خود شریک ہوئے۔ جرگے میں ملک بسم اللہ خان، ملک نور علی اور ملک بہرام سمیت احمدزئی وزیر قبیلے کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔

جرگے نے احمد زئی وزیر قبائل کے علاقوں میں مقیم طالبان اور محسو د قبائل کو پانچ دسمبر تک علاقہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن دیتے ہوے کہا کہ مقررہ تاریخ تک علاقہ نہ چھوڑنے والے طالبان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جرگے نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی نے طالبان کو پناہ دی تو متعلقہ شخص کو 10 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ اس گھر بھی گراد دیا جائے گا۔

جرگے کے ارکان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سرکاری جگہوں میں مقیم مشتبہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کریں۔ جرگے نے یہ اقدام سیکیورٹی فورسز کے حامی کمانڈر مولوی نذیر پر دو دن قبل ہونے والے حملے کے بعد اٹھایا گیا۔