جنوبی پنجاب صوبہ سیاست نہیں عوامی خواہشات کا احترام ہے۔ صدر زرداری

zardari

zardari

ملتان : (جیو ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ سیاست نہیں عوامی خواہشات کا احترام ہے۔ ملتان میں پیپلز لائر فورم کے وفد سے گفتگو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام ساٹھ سالوں سے احساس محرومی کا شکار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو شناخت دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دے کر رہے گی اگر ایسا نہ ہوا تو شدت پسند جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومی کو غلط رخ دے سکتے ہیں ، پیپلز لائر فورم سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ایک غریب کا بچہ بھی جج بن سکے۔