گڑھی خدابخش (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہوگا۔ نوڈویرو میں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم شہاب کی سربراہی میں جنوبی پنجاب کے وفد نے صدر سے ملاقات کی اورعلاقائی مسائل پرگفتگو کی۔
اس سے قبل گڑھی خدابخش میں انہوں نے بینظیرشہید بھٹو، ذوالفقارعلی بھٹو اور دیگر شہدا کے مزار پرحاضری دی، پھولوں کی چارچڑھائی اورفاتحہ پڑھی ۔ وہ اپنے آبائی گاؤں نوابشاہ بھی گئے جہاں انہوں نے اپنی والدہ اور والد کے قبروں پر حاضری دی اور دعا پڑھی۔