امریکہ اور جنوبی کوریا نے امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے اک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کورین جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش کا کام چھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کریں گے۔ امریکی ذرائع کے مطابق تلاش کا کام اگلے سال جنوبی کوریا کے دارالحکومت کے جنوبی علاقہ میں شروع کیا جائے گا۔ ریکوری آپریشن جنوبی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے پیدا ہونے والے دباو کے بعد روک دیا گیا تھا۔