شمالی کوریا (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کو دنیا کا سب سے خطرناک مقام بنانے کی کوشش کر رہا ہے،اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ پیک کل یون نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت نے خطے میں جنگ کے خطرات کو روکا ہے۔
انہوں نے جنوبی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے زخموں پر نمک چھڑکنے سے باز رہے، تاریخ انہیں جلد انصاف کے کٹہرے پر لاکھڑا کریگی، پیک کل یون نے کہا کہ موجودہ دور میں مساوات اور خود مختاری کا احترام نہ کرنا بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بدقسمتی سے طاقت کے حامل ممالک اس حوالے سے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے.
انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے منشور کے مطابق کردار ادا نہیں کر رہا ہے، اقوام متحدہ کو تعاون پر مبنی تعلقات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک مرکز کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے، پیک کل یون کہا کہنا تھا کہ فلسطین اور شام کے مسلے پر طاقت کے استعمال کا حق مسترد کر دیا جانا چاہیے۔