جنوبی کوریا : (جیو ڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے راکٹ خلاء میں بھیجنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا راکٹ کو نیوکلئیر ہتھیار لے جانے کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ اس اقدام سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اس مسئلے پر امریکا، جاپا ن، چین، روس اور دیگر ممالک سے مشاورت کرے گا۔ شمالی کوریا نے آئندہ ماہ سیٹلائٹ خلا ء میں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔