جنوری کے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی توقع ہے جس سے مانیٹری پالیسی میں بھی مزید نرمی ہو سکتی ہے۔
انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق جون 2012 سے کنزیومر پرائس انڈیکس کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد جنوری کے ماہ میں صارف قیمتوں کے اعشاریوں کی شرح سات اعشاریہ چھ سات فیصد پر رہنے کی توقع ہے جو دسمبر کے ماہ میں سات اعشاریہ نو تین فیصد کی سطح پر موجود تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام پر کنزیومر پرائس انڈیکس آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد تک ہو گا۔