جن لوگوں نے ہمارے دور میں اجلاس نہیں ہونے دئیے وہ چوہدری برادران کے دوست نہیں

گجرات : پاکستان مسلم لیگ ق و شجاعت گروپ کے ممتاز سیاسی و سماجی راہنما سابق نائب ناظم یوسی 55حاجی عبدالمجید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہمارے دور میں اجلاس نہیں ہونے دئیے وہ مسلم لیگ کے اور چوہدری برادران کے دوست نہیں ہو سکتے ان لوگوں کی وجہ سے یونین کونسل 55کی عوام 50لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں سے محروم رہی ، اگر یہ لوگ اجلاس ہونے دیتے تو آج یونین کونسل 55میں ترقیاتی کام مکمل ہو جاتے اور چوہدری برادران کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہوتا ، انہوں نے کہا کہ ہم آپا وزیر بیگم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ہر دور میں ساتھ دیا اور ان کو آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور ہمارے کونسلرز وغیرہ مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے چوہدری برادران کے جھنڈے کو مضبوطی سے تھامے رکھا ہم ہر میدان میں چوہدری برادران کے شانہ بشانہ چلیں گے اور مسلم لیگ ق کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔