رواں مالی سال کے چھ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری چھ فیصد اضافے کے ساتھ چھپن کروڑ اٹھائس لاکھ ڈالرز رہی۔
نجی غیر ملکی سرمایہ کاری تریسٹھ فیصد اضافے کے ساتھ78 کروڑ ڈالر سے زائد رہی۔ زیر غور عرصے میں ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جبکہ چوون کروڑ اناسی لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک سے نکال لی گئی۔
گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم تیئس کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ چند سالوں سے دہشت گردی اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔