جولین اسانج کی سوئیڈن حوالگی کے خلاف اپیل مسترد

Assange

Assange

لندن : (جیو ڈیسک) لندن سپریم کورٹ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی سویڈن حوالگی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولین اسانج نے لندن ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف جس میں انہیں سوئیڈن کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا سپریم کورٹ میں ایپل دائر کی تھی۔

عدالت نے اسانچ کی اپیل پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سوئیڈن کے حوالے کردینا چاہیے تاکہ وہ اپنے خلاف جنسی جرائم سے متعلق الزامات کا سامنا کرسکیں۔ جولین اسانج پر وکی لیکس آرگنائزیشن کی دو خواتین کارکنوں کے ساتھ زیادتی اورانہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں سوئیڈن کے حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔