کراچی : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے باعث عدلیہ پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔
کراچی میں جوڈیشل ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیچیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی کامقصد مقدمات کاجلدفیصلہ نہیں بلکہ ایسا انصاف کرنا ہے جو نظر بھی آئے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی کے باعث پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ججز پر زور دیا کہ اخبارات اور میڈیا میں آنے والی تجاویز کی روشنی میں اپنی کارکردگی اور عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے۔ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس صاحبان نے بھی شرکت کی۔