جوہانسبرگ ٹیسٹ:آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں برتری حاصل کرلی

South Africa

South Africa

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے تیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔آج جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز شروع کریگا۔ وانڈرزاسٹیڈیم میں شین واٹسن اور فلپ ہیوز نے آسٹریلیا کوایک سوچوہتر رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔شین واٹسن اور فلپ ہیوز اٹھاسی ،اٹھاسی رنز بناکر آٹ ہوئے لیکن اس کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم دوسوچھیانوے رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
مچل جونسن اڑتیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔جسکی بدولت آسٹریلیا کے جنوبی افریقہ کے اسکور دوسوچھیاسٹھ پر تیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ڈیل اسٹین نے چار اور عمران طاہرنے تین کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں صرف چار گیندیں کھیلی تھیں جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔اب میزبان ٹیم اپنی نامکمل اننگز آج شروع کریگی۔