سیول : (جیو ڈیسک) جنوبی کوریا میں جوہری سلامتی سے متعلق دو روزہ عالمی کانفرنس ختم ہوگئی ہے جبکہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے دوہزار چودہ تک ایٹمی مواد محفوظ اور دہشت گردی کے خطرات کم کرنے کا عزم کیاہے۔
جنوبی کوریا میں جوہری سلامتی سے متعلق دو روزہ عالمی کانفرنس ختم ہوگئی ہے جبکہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے 2014تک ایٹمی مواد محفوظ اور دہشت گردی کے خطرات کم کرنے کا عزم کیاہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں ایٹمی اسلحہ اور مواد محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس میں ان ممالک یا علاقوں سے جوہری مواد ہٹانے پر بھی اتفاق ہوا جہاں یہ مواد باآسانی دہشتگردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔
جوہری سلامتی کانفرنس میں ترپن ممالک کے سربراہان کے علاوہ مندوبین اور وفود نے بھی شرکت کی۔ سیول کانفرنس کا جائزہ دو ہزار چودہ میں واشنگٹن میں جوہری سلامتی کانفرنس میں لیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ نے سیول کانفرنس کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا۔ امریکی صدر براک اوباما اعلان کرچکے ہیں کہ دوہزار چودہ تک جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔