جو حکومت گرانا چاہتا ہے وہ زور لگا لے۔ وزیراعظم

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جو حکومت گرانا چاہتا ہے وہ زور لگالے۔ اس وقت کوئی جماعت اپوزیشن میں نہیں ہے۔ حکومت جمہوریت میں کسی بھی سیاسی پارٹی پر قدغن نہیں لگانا چاہتی ہرجماعت کو جلسے جلوسوں کی اجازت ہونی چاہئے۔
لاہور کے نواحی علاقے کالاشاہ کاکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی وفاقی جماعت نہیں ہے۔ ہماری قیادت نے عوام کیلیے قربانیاں دیں۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ڈرون حملے ہماری مرضی سے نہیں ہو رہے۔