جڑواں شہر میں بارش ، نالہ لئی میں طغیانی، الرٹ جاری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) رات بھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ الرٹ جاری سائرن بجا دیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی مین سید پور کے مقام پر 67 ملی میٹر، گولڑہ میں 83، بارہ کہو 38 اور چکلالہ میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے الرٹ جا ری کر دیا گیا۔

فلڈ کنٹرول کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 1705 فٹ ہے اور اس میں بتدریج کمی ہو رہی ہے جبکہ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔