جکارتہ: (جیو ڈیسک) مشہور پاپ سنگر لیڈی گاگا کا انڈونیشیا میں ہونے والے کنسرٹ کھٹائی میں پڑنے والا ہے کیونکہ پولیس نے کنسرٹ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔
جکارتہ میں تین جون کو ہونے والے کنسرٹ کے لئے اب تک باون ہزار ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ انڈونیشین سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے منعقد ہونے سے امن و امان کو خطرہ تھا۔ انڈونیشیا میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں جن میں کنسرٹ کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔