غالب کی شاعری کو نئی نسل میں مقبول بنانے والے غزل گائیک جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا تاہم اپنی غزلوں کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
جگجیت سندگھ ہندوستانی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے۔ پیدائش کے وقت آپ کا نام جگموہن رکھا گیا۔ جگجیت نے اپنی اہلیہ چترا اور معروف خاتون گلوکار لتا منگیشکرکے ساتھ کئی لازوال غزلیں گائیں۔دو ہزار تین میں بھارتی حکومت نے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا ۔
انہیں ریاست راجستھان کا سب سے بڑا ایوارڈ راجستھان رتنا بھی دیا گیا۔جگجیت سنگھ ایک سال پہلے آج کے دن برین ہیمبرج میں مبتلا ہو کر دنیا سے تو رخصت ہو گئے لیکن بے مثال گائیکی نے انہیں ہمیشہ کیلئے امر کر دیا ہے ۔