جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیرقانونی طور پر قربانی کی کھالیںاکٹھی کرنے والی مذہبی تنظیموں پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے ۔کوئی این جی او،مذہبی تنظیم حکومت پنجاب کے سرٹیفکیٹ کے بغیر قربانی کی کھالیں لینے کی مجاز نہ ہے ۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد ،عناصر اور تنظیموں کے خلاف کروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ ڈویژن عبدالجلیل طاہر کی اطلاع کے مطابق 26 ستمبر 2015 کو طلب کئے جانے والے ٹینڈر جو کہ 30 ستمبر 2015 کو کھولے جانے تھے عید الاضحی کی چھٹیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میںجاری کردہ شیڈول کے مطابق 30 ستمبر 2015 تک ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جوکہ 3 اکتوبر 2015 کو کھولے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے شہرکی تمام مساجد، عیدگاہوں اور اہم مقامات پر ایمرجنسی ڈیوٹی کا پلان تشکیل دے دیا ہے جس میں ریسکیو کی تما م ایمرجنسی گاڑیاں ہمہ وقت تیاررہیں گی۔انہوںنے مزید کہا ہے کہ عوام کو کسی بھی صورت میں پریشان نہیں ہونے دیں گے۔