اور لوط کو ہم نے پیغمبر بناکر بھیجا ۔ پھر یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا ،کیا تم ایسے بے حیا ہوگئے ہوکہ وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا؟ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم بالکل ہی حد سے گزر جانے والے لوگ ہو۔ مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ نکالو ان لوگوں کو اپنی بستیوں سے! بڑے پاکباز بنتے ہیں یہ۔(سور ةالاعراف۔ آیات 80 تا 82)
Surat Al-A Raf
جھیل لوط (بحیرۂ مردار ) میں ’’واضح نشانیاں‘‘ سورۂ ھود کی 82 ویں آیت میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ قومِ لوطؑ پر نازل کردہ عذاب کی نوعیت کیا تھی: ’’جب ہمارے فیصلے (کے عمل میں آنے کا) وقت آگیا تو ہم نے اس بستی کو الٹ دیا اور اس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی تابڑ توڑ (تہہ در تہہ بوچھاڑ کی شکل میں ) بارش کردی۔‘‘