جہلم (بیورورپورٹ) ڈرگ کنٹرولر تحصیل جہلم ڈاکٹر چوہدری نصیر احمد کا چارج سنبھالتے ہی بغیر لائسنس اور ممنوعہ ادویات کے خلاف کریک ڈائون۔ متعدد میڈیکل سٹورز کے چالان اور سیل کر دیئے۔خوف کے مارے عطائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینک بند کر دیئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے عطائیت کے خلاف احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر چوہدری نصیر احمد نے چارج سنبھالتے ہی کریک ڈائون شروع کر دیا ۔ گزشتہ روز شہر بھر میں مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس پر چھاپے مارے ، جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کے بالمقابل علی فارمیسی اور عرفان فارمیسی جبکہ مشین محلہ میں منظور میڈیکل سٹور کو ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نامکمل ہونے اور کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی پر چالان کرکے انہیں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول کمیٹی کو مزید کاروائی کیلئے ریفر کر دیئے ہیں ، جبکہ خالد کلینک اینڈ میڈیکل سٹور کریم پورہ اور الرحیم کلینک اینڈ میڈیکل سٹور ڈھوک فردوس کو بغیر لائسنس ادویات کی خرید و فروخت پر سیل کرکے چالان ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول کمیٹی کو ریفر کر دیئے ہیں ، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر چوہدری نصیر احمد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عطائیت کے مکمل خاتمے اور بغیر لائسنس اور ممنوعہ ادویات کی خریدو فروخت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ، میں ان تمام افراد کو تنبیع کرتا ہوں کہ جو غیر قانونی طور پر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں وہ فوری طور پر اپنے کلینک بند کردیں ورنہ انہیں عدالتی کاروائی کے علاوہ بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم(بیورورپورٹ) ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر قمر حسنین رضا ولد محمد فاروق ساکن جادہ اور حسنین شاہ ولد ملک سہیل عمران ون ویلنگ کررہے تھے کہ اچانک قمر حسنین کا موٹر سائیکل ٹرک کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دیوار کے ساتھ جا ٹکرایا ، شدید زخمی حالت میں حساس ادارے کے ایک افسر نے فی طور پر سی ایچ ایچ پہنچایا ، مگر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاںبحق ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ، اس کی اطلاع جب قمرحسنین رضا کے گھر والوں کو پہنچی تو وہ حواس باختہ ہوگئے اور علاقے بھر میں نوجوان کی ہلاکت پر کہرام مچ گیا ، جبکہ پولیس نے جاں بحق ہونے والے کے ساتھ ایک اور لڑکے حسنین شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم(بیورورپورٹ)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تخفظ کیلئے ضروری ہے کہ تمام عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور ضلعی ا نتظامیہ عوامی مقامات کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہے اور غیر تسلی بخش سیکیورٹی کی صورت میں وارننگ بھی جا ری کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع جہلم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اے ڈی سی عمران رضا عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا نرگس شازیہ چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری محمد اشرف بھی شریک ہوئے۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ سیکیورٹی گارڈز کے پاس جدید اسلحہ ہو نا چاہئے اور تمام ایسے مقامات جہاں شہری روز مرہ کے امورکیلئے اکھٹے ہوتے ہیں میں سیکیورٹی کا مناسب بندوبست ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ شہری بھی پبلک مقامات پر مکمل طور پر الرٹ رہیں اور اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک حرکت دیکھیں تو فوری طور پر 15پررابطہ کریں۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ سیکیورٹی انتظامات کا مقصد شہریوں کو تخفظ فراہم کرنا ہے اور ان کو تکلیف یا اذیت دینا نہیں ہے لہذا ضروری ہے کہ شہری بھی سیکیورٹی پر تعینات عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی پر مامور عملہ شہریوں سے عزت اور اخترام کے ساتھ پیش آئے اور شہریوں کو سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم(بیورورپورٹ )ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس موسم بہاراں کے سلسلے میں 22 اپریل سے کھیلوں کا میلہ منعقد کریگا جس میں 27اپریل تک کرکٹ، ہاکی ، فٹبال اور ہاکی کے ٹورنامنٹ کے علاوہ والی بال، اتھلیٹکس، کراٹے اور کبڈی کے بھی مقابلے ہونگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے کہاکہ ہاکی کے مقابلو ں کے علاوہ تمام ٹورنامنٹ سید ضمیر جعفری سٹیڈیم میں منعقدہ ہونگے اور سٹیڈیم کو کھیل کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے تیار کیا جا رہاہے جبکہ ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے گرائونڈ میں کھیلا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام مقابلوںکیلئے مکمل سیکیورٹی مہیا کی جائیگی اور ضلع جہلم کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لیں گی اور جہلم کے رہائشیوں کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مقابلوں میں پروفیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نوجوان کھلاڑی بھی شریک ہونگے تاکہ تمام مقابلے دلچسپ ہوںجو کہ جہلم کے رہائشیوں کیلئے یادگار ہونگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر راہنما محمد اشرف چغتائی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے الیکشن جموں و ویلی (پاکستان) میں بڑے پیمانے پر پری پول رگینگ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سب سے پہلے ووٹوں کے اندراج نئے ووٹوں کی رجسٹریشن میں بے شمار بے ضابطگیوں کی اطلاع ملی ہے۔ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کشمیر کونسل کے فنڈ سے اپنے امیدواروں کو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے پیسے دے رہی ہے جو کہ سراسر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے زمرے میں آتا ہے۔ محمد اشرف چغتائی نے مذید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے آزاد کشمیر کے لیڈر راجہ فاروق حیدر کشمیر کونسل کے الیکشن ملتوی کروانے کیلئے عدالت جانے کی دھمکی دے رہے ہیں حکومت پاکستان کے وزراء آزاد کشمیر میں کھلی مداخلت کر رہے ہیں یہ اپنی شکست دیکھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے اور غیر آئینی اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں سینٹ کے الیکشن اگر جنرل الیکشن سے چند ماہ قبل ہو سکتے ہیں توکشمیر کونسل کے الیکشن کس قانون اور آئین کے تحت روکے جا رہے ہیں ، پی پی پی غیر آئینی اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرئے گی۔ محمد اشرف چغتائی نے چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً میٹنگ بلاکر کشمیر کونسل کے الیکشن کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کرئیں