انگلینڈ کیخلاف دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم تین سو پینسٹھ رنز پرآوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے تین سو چوبیس رنزکا ہدف ملا ہے۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے نامکمل دوسری اننگز دو سو بائیس رنز دو کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ابتدائی سیشن میں ایک سو ستائیس رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اظہرعلی اور یونس خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں دوسو سولہ رنز کا اضافہ کیا۔ تیسرے سیشن میں پاکستانی ٹیم کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور ایک سو ستاون رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ مونٹی پینسر نے پانچ اور گریم سوان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے چھتیس رنز بنالیے ہیں۔ اینڈریو اسٹراس انیس اور ایلئسٹر کک پندرہ رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں ۔ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے انگلش ٹیم کو مزید دو سو اٹھاسی درکار اوردس وکٹیں باقی ہیں۔