جیل سے منشیات کے خاتمہ کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروے کا لائیں گے:چوہدری اصغرعلی
Posted on April 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: جیل سے منشیات کے خاتمہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کا لائیں گے جیل ملازمین کا عزم قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹر کٹ جیل گجرات چوہدری اصغر علی نے ہفتہ وار پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں منشتات فروشی پر قابو پا لیا گیا ہے اور جیل مازمین خود کو ذمہ دار پولیس آفیسر سمجھنے لگے ہیں اور انھوں نے منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں تمام تر آفرز ٹھکرائی ہیں اور ہم ان ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جیل ملازمین کا وقار بلند کیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر ہر ملازم اپنی ذمہ داری کا احساس کرے تو جیل کو صحع معنوں میں دارلاسلہ بنایا جا سکتا ہے جس انداز میں اب ملازمین کام کر رہے ہیں یہ قابل ستائش ہے انھوں نے کہا کے حکومت پنجاب نے جیل ملازمین کی فلاو بہبوو کے لئ٧ے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور اس لئے ملازمین بھی اسی طرح محنت سے کا م کر رہے ہیں