جینٹ جیکسن کی قطری نوجوان سے شادی طے پا گئی

Janet Jackson

Janet Jackson

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن کی قطری نوجوان کی شادی طے پا گئی ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ اور فنکارہ جینٹ جیکسن اپنے ارب پتی قطری منگیتر وسام المانع سے دوحہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔ جینٹ پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی سب سے چھوٹی بہن ہیں۔ ان کے قطری منگیتر سے شادی اگلے برس کے آواخر میں منتعقد ہوگی۔ شادی کی تقریب کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے اور مبصرین اسے صدی کی سب سے بڑی اور یادگار شادی قرار دے رہے ہیں۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے پانچ سو منتخب افراد شرکت کریں گے۔ تقریب کے انتظامات پر تقریبا تین ملین ڈالرز خرچ ہوں گے۔ ارب پتی دولہا تقریب میں ہر شریک کو دس ہزار مالیت کی 'رولیکس' گھڑی کا تحفہ پیش کریں گے۔ جینٹ جیکسن، وسام المانع سے منگنی سے پہلے سات برس تک میوزک ڈائریکٹر جرمائن وڈبری کے ساتھ معاشقے میں رہیں۔