جی ایم سٹی کے زیر اہتمام مرگی کے موضوع پر ورکشاپ ہوئی
Posted on March 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : جی ایم سٹی کے زیر اہتمام مرگی کے موضوع پر ورکشاپ ہوئی جس میں ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے مرگی کے مرض پر خصوصی لیکچر دیا ، تقریب میں خصوصی شرکت ، پروفیسر ناصر عزیز پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج اور ڈاکٹر آصف محمود جنرل سیکرٹری( وائے او یو) نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے کہا کہ مرگی کا مرض بچوں اور بڑوں دونوں میں پایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ بیماری جان لیوا حد تک خطرناک ہے کیونکہ اس میں مبتلا مریض اپنے حواس کھو دیتا ہے ، اور اس کا جسم خطرناک حد تک کانپنا شروع ہو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ بیماری قابل علاج ہے ڈاکٹروں کو چاہیے کہ اس کی باقاعدگی سے تشخیص کر کے علاج کریں ، تقریب کے اختتام پر فارمیو فارما کے( ایس ایم) اور ڈسٹرکٹ منیجر شہباز بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں ڈاکٹر چوہدری عابد نذیر ، ڈاکٹرعثمان علی بھٹہ ، ڈاکٹر حسنین بشارت ، ڈاکٹر محمد وقار شیخ، ڈاکٹر نثار احمد ، ڈاکٹر صفدر اقبال رہنما منہاج فارما ، ڈاکٹر سلیم رضا ، ڈاکٹر محمد ذیشان انور ، ڈاکٹر فراس اسلم چوہدری ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر علی حسن ، ڈاکٹر جواد یوسف ، ڈاکٹر عمران حفیظ ، ڈاکٹر عمران یوسف ، ڈاکٹر محمد زمان مرزا ، ڈاکٹر حسنین بشارت ، ڈاکٹر جاوید اقبال لالہ موسیٰ ، ڈاکٹر محفوظ احمد ، ڈاکٹر زاہد حسین شیرازی ، ڈاکٹر عبدالقیوم ، ڈاکٹر خلیل مرزا ، جنرل سیکرٹری (پی ایم اے) سٹی ڈاکٹر حبیب الرحمان ، ڈاکٹر عبدالرزاق چوہدری ، ڈاکٹر احمد سجاد منہاس ، ڈاکٹر آصفیہ اشرف ، ڈاکٹر بشراں ، ڈاکٹر عاصمہ ، ڈاکٹر عثمان علی ، ڈاکٹر قاضی سجاد ، ڈاکٹر خورشید احمد ، ڈاکٹر حسنین بشارت و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔