کراچی جئے سندھ تحریک کے بانی،ادیب اور دانشور، سیاست دان غلام مرتضی سید کی آج 109ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ جی ایم سید قیام پاکستان کے اہم رہنماوں میں سے تھے، ان کا تحریک آزادی میں اہم قردار رہا ہے۔ ان ہی کی کوششوں سے صوبہ سندھ پاکستان کا حصہ بنا۔ جی ایم سید کی 109 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سن جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مرکزی جلسہ سے صنعان قریشی، عبدالواحدآریسر، ریاض چانڈیو، ڈاکٹر صفدر سرکی، ڈاکٹر نیاز کالانی، آصف بالادی ، جلال محمود شاہ اور دیگررہنما خطاب کریں گے۔ دیگر قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام بھی الگ الگ 6 جلسہ منعقد کیا جائے گا۔