یورپ : (جیو ڈیسک) دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی 20 کا اجلاس میکسیکو کے شہر لاس کوباس میں جاری ہے ،اس اجلاس میں عالمی سربراہوں نے یورپ کی بدحال معیشت کو سہارا دینے اور دنیا سے کساد بازاری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ یورپ زون کی معاشی بدحالی جی 20 کانفرنس کا اہم موضوع بن گئے ہیں،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جن میں امریکہ،روس،چین،جرمنی،فرانس،کینیڈا،انڈیا،کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔
میکسیکو کے صدر فلیپ کارلیڈون نے ابتادائی خطاب میں یورپ زون کی اقتصادی تباہی اور معاشی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے شریک ممالک سے یورپ کے مسسئلے پر غور کرنے کی درخواست کی،دوسری جانب برطانیہ کیوزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ یورپ کی معاشی بدحالی کا حل شاید ممکنہ طورپریہ کانفرنس نہ دے ،لہذا یورپی زون کو اس سلسلے میں خود حکمت عملی طے کرنی چاہیئے۔
برازیل سمیت چین کا یہ خال تھا کہ یورپ کی اقتصادی تباہی میں سرمایہ دارانہ خدوخال پر پھر سے غور کرنا چاہیئے تاکہ ایک نئے ترقی یافتہ یورپ کی بنیاد رکھی جا سکے۔