جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے دھرنے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ نے بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا۔
پارٹی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دھرنے سے اتفاق ہے مگر شرکت نہیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کیا تھا مگر رابطے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے مسلے پر سینیٹ سے واک اٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی نہیں دی۔