حاجی گلزار حسین ممبر منہاج القرآن پاکستان کی صاحبزادی اور بھتیجی کی تقریب رخصتی

گجرات: حاجی گلزار حسین ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن پاکستان کی صاحبزادی اور بھتیجی کی تقریب رخصتی گزشتہ روز منعقد ہوئی ، تقریب رخصتی میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں شیخ زاہد فیاض مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ، زاہد جمیل ڈائریکٹر فار افیئر ، ساجد علی ، ملک عاقل ، حاجی فضل قادر آف انگلینڈ ، حاجی محمد رفیق آف گنگ چنن ، علامہ مظہر حسین قادری ، علامہ ساجد القادری ، چوہدری محمد عنصر ، شاہد میر ، و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔