پاکستان: (جیو ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید پر ایک کروڑ ڈالر انعام کے امریکی اقدام کے خلاف دفاع پاکستان کونسل آج ملک بھر میں یوم احتجاج منا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
دفاع پاکستان کونسل نے حافظ سعید کے خلاف امریکی اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سرکاری سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔