قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حالات سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ان کے سیاسی مخالفین اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کی امیدیں پوری ہوں گی انہوں نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہے اور ایسے عناصر کا دبا بر داشت کر نیکی صلاحیت رکھتی ہے جو جمہوریت کی بجائے بیک ڈور چینلز پر یقین رکھتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ میمو کیس ایسے غیر ملکی کا کھڑا کیا ہوا ہے جس کا ماضی ملک کے ریاستی اداروں کو بدنام کر نے سے بھرا ہوا ہے۔ قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ موجودہ حکومت مستحکم ہے اور کسی بھی شعبدہ بازی کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہیں اور ایسے عناصر کے عزائم سمجھتے ہیں وہ جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔