افغان طالبان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ حامد کرزئی کی حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو بھیجی گئی ای میل میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ان خبروں کی ترید کی کہ انہیں سعودی عرب میں کرزئی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حامد کرزئی سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ کتھ پتلی حکومت سے بات چیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔