افغان صدر حامد کرزئی نے 2014 کے اختتام پر صدارتی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام آئندہ صدر کا انتخاب اپنی مرضی کے مطابق کریں گے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ بخوشی اپنا عہدہ ختم کر کے جا رہے ہیں اور ان کی کامیابیوں کو افغان عوام نے بھی دیکھ لیا ہے۔