اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو آج طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ وفا قی تحقیقاتی ادارے نے را شکیل کی تقرری سے متعلق سوالنانہ بھی یوسف رضا گیلانی کو ارسال کیا ہے۔ سابق وزیراعظم ایف آئی اے کے روبرو پیش ہونے سے پہلے ہی انکار کرچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے حسین اصغر نے سابق وزیراعظم کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔