اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ سماعت کے دوران وفاق کے وکیل کے کے آغا نے اپنے دلائل میں کہا کہ وفاق نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ اسکینڈل میں سعید کاظمی اور شگفتہ جمانی کا گٹھ جوڑ واضح ہے کرپٹ افراد کو تحفظ نہیں دینگے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نیبھی 13 مئی کو حامد سعید کاظمی کی درخواست مسترد کی تھی جبکہ وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔