ہزاروں مرد خواتین الگ الگ جگہوں پر معتکف ہوں گے،بیرونی دنیا سے بھی خصوصی وفود مسنون اعتکاف بیٹھیں گے 60 انتظامی کمیٹیاں بنا دی گئیں،گرمی کے موسم میں معتکفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات سربراہ اعتکاف 2012ء شیخ زاہد فیاض کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو
Itikaf City
حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا شہر اعتکاف ٹائون شپ کی جامع المنہاج میں امسال بھی آباد ہو گا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ درس تصوف دیں گے۔ہزاروں مرد خواتین الگ الگ جگہوں پر معتکف ہوں گے۔ہمیشہ کی طرح بیرونی دنیا سے بھی خصوصی وفود مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔سحری و افطاری کیلئے فی کس 1200/-روپے ایڈوانس جمع کرانے کیلئے تحریک منہاج القرآن کی پاکستان بھر کی تنظیمات نے خصوصی ڈیسک قائم کر دئیے ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر اعتکاف ڈیٹا مرکزی سیکرٹریٹ کو مو صول ہو رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اعتکاف 2012ء کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے شہر اعتکاف کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے تنظیمات سے وصول شدہ ڈیٹا کی تفصیلات سے ہائوس کو آگاہ کیا۔شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شہر اعتکاف کا انعقاد بلا شبہ سعادت کے ساتھ بہت بڑا چیلنج بھی ہوتا ہے اور اسکے لئے 60 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ضروری امور میں معاونت کیلئے کنٹرول روم کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حبس اور گرمی کے موسم میں معتکفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سحری و افطاری کی بر وقت تقسیم کا بھی مربوط نظام بنایا گیا ہے۔انفرادی اور اجتماعی معمولات کیلئے منہاج القرآن کے فاضلین (سکالرز)کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔تربیتی حلقوں میں اعتکاف کی اہمیت کے پیش نظر سوال و جوابات کی نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔
شہر اعتکاف کی تمام معلومات، روزانہ کے معمولات، خبریں، رپورٹس، نقشہ جات، ڈاکیومنٹریز اور خطابات منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے بنائی گئی ویب سائٹ www.itikaf.com پر اردو اور انگریزی زبان میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔