حزب اسلامی نے بھی افغان حکومت سے مذاکرات معطل کر دئیے

Taliban

Taliban

افغانستان : (جیو ڈیسک) مصالحتی عمل کو ایک اور دھچکہ، طالبان کے بعد حزب اسلامی نے افغان حکومت سے مذاکرات معطل کر دئیے۔ افغانستان میں عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے نمائندہ یورپ قریب رحمان سعید نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو جاری بیان میں کہاکہ دو ہزار دس سے دوہزار گیارہ تک افغان حکومت اور امریکی نمائندوں سے مذاکرات ہوئے۔ لیکن ان کے پاس کوئی قابل عمل امن منصوبہ نہیں۔

لہذا حزب اسلامی نے افغان حکومت سے مذاکرات معطل کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ قریب رحمان کا کہنا تھا مذاکرات معطلی کا با ضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔