حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم القدس کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا

گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم القدس کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا ، اس ریلی کی قیادت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منطور وڑائچ نے کی ، اس موقع پر ضلع بھر سے شیعہ علمائے کرام اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سید الطاف عباس کاظمی ، سید رضوان ، سید آصف رضا نقوی ، رانا مشرف علی ناز ، میر جواد حسین جعفری اور دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں ، ریلی کے شرکاء ، جی ٹی ایس چوک تک گئے ، ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں ۔

جن میں شعیان حیدر کرار علیہ اسلام کا یہ اجتماع فلسطین ، القدس پر اسرائیل کے ناجائز اور غاصبانہ قبضہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کرتا ہے ، اور امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کو بتا دینا چاہتا ہے ، کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی ، ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ مسلمانوں پر ہونے والے تمام مظالم اور فساد کی جڑ ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ القدس کی آزادی کیلئے انی ذمہ داری پوری کرے اور کرسی بچانے کے مکروہ فیل سے نجات حاصل کرے ۔

یہ عظیم اجتماع بحرین میں شیعہ نسل کشی پر حکومت بحرین آل خلیفہ اور اس کے حواریوں کی شدید مذمت کرتا ہے ہم حکومت پاکستان اور میڈیا کی اس مجرمانہ غفلت اور امریکہ دوستی پر بھی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یزیدی فکر اور یزیدی عمل کو روکنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ، برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و

بربریت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں مسلمان ایک جد واحد ہیں تو رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ماننے والے اس خاموشی کا جرم کر کے رسول صادق سے غداری کے مرتکب نہ ہوں ، سانحہ لولو سر حکومت پاکستان کی شیعہ دشمنی کا ثبوت ہے اگر سانحہ چلاس پر راست اقدام کیا جاتا تو آج پھر 22 بے گناہ شعیہ مسلمان ظلم و بربریت کا شکار نہ ہوتے ملک اسحاق کی رہائی اس قتل و غارت کا باعث ہے ۔

اگر حکومت وقت قاتلوں کی جیل میں پابند نہیں کر سکتی ، تو ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کی کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی حق ہے ، یہ اجتماع کوئٹہ ، کراچی پارچنا اور ملک کے دوسرے شہروں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شدید احتجاج کرتا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے عبرتناک انجام کا مطالبہ کرتا ہے ، گجرات کی مقامی انتظامیہ تکفیری گروپوں کے خوف سے انکی پذیرائی کر کے اور ناجائز مقدمات سے شہر کے امن کی فضا کو خراب نہ کرے ، یہ اجتماع کامرہ ائیر بیس پر طالبان پاکستان کا حملہ ملک سے غداری کا ارتکاب ہے ، ہم افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں ، اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، اور افواج پاکستان کے جرنیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کیلئے علیحدٰہ خاتون سازی کروائیں ورنہ آئین پاکستان کی حفاظت کا زبانی دعویٰ کرنے والا چیف جسٹس نے اسی جرم قتل عدل کا ارتکاف کرتا رہے گا ۔