امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا دو مئی کے آپریشن کا پہلے سے کسی کو علم نہیں تھا۔ ایبٹ آباد کمیشن کے طلب کرنے پر حسین حقانی آج پیش ہوئے انہوں نے کہا ایبٹ آباد آپریشن کا پاکستان میں کسی کو علم نہیں تھا۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر امریکا سے احتجاج کیا تھا لیکن ان حالات میں پاکستان کا دفاع کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ حسین حقانی نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسامہ بن لادن کی موت کاخیر مقدم کرکے امریکا کو جواز دیا۔ انہوں نے واضح کیا قواعد کے خلاف ایک بھی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔