حسین حقانی ٹوئٹر پر سرگرم، شاعری کا بھی سہارا لیا

Husain Haqqani

Husain Haqqani

میمواسکینڈل میں الجھے حسین حقانی ان دنوں میڈیا پرآنے سے کترا رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے جذبات اور احساسات کے اظہار کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لے رکھا ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر میمو اسکینڈل کی وجہ سے میڈیا سے دور، دور ہیں۔ لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فعال ہیں۔ ویب سائٹ پر حالیہ پیغام میں انہوں نے دعاں اور نیک خواہشات پر خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ حسین حقانی کا کہنا تھا ڈرامے باز وہ ہے جو ملک سے بھاگ جائے۔ وہ پاکستان میں رہ کر تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حقیقت جلد سب کے سامنے آجائے گی۔ پاکستان میں جمہوریت کا سفر جاری رہے گا۔
حسین حقانی نے اپنے موقف کے اظہار کیلئے شاعری کا بھی سہارا لیا۔ انہوں نے لکھا میں وہاں ہوں جہاں جہاں تم ہو، تم کروگے کہاں کہاں سے گریز اس سے پہلے انہوں نے لکھا، میں آ ج زد پہ اگر ہوں تو خوش گماں نہ ہو۔۔۔ چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں۔ حسین حقانی نے یہ شعر بھی پوسٹ کیا تھا ۔۔۔کچھ امتحان دست جفا کر چکے ہیں ہم۔۔۔۔ کچھ ان کی دسترس کا پتہ کر چکے ہیں ہم۔