حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کو تاحال برطانیہ کا ویزہ نہیں مل سکا جبکہ میمو کمیشن اور پاکستان ہائی کمیشن کے درمیان وڈیولنک قائم کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث زاہد بخاری کی برطانیہ روانگی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
زاہد بخاری کے مطابق انہوں نے وزیرے کے حصول کے لئے سولہ فروری کو درخواست دی تھی اگر آ ج شام تک ان کو ویزہ نہیں ملتا تو وہ برطانیہ نہیں جاسکیں گے اور منصور اعجاز پر براہ راست جرح بھی نہیں کر سکیں گے۔
دوسری جانب میاں نواز شریف کے وکلا رشید اے رضوی اور مصطفی رمدے کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا ہے۔ مصطفی رمدے گذشتہ روز لندن روانہ ہوچکے ہیں جبکہ رشید اے رضوی دن دو بجے کی پرواز سے برطانیہ روانہ ہو چکے ہیں۔