حصول علم اور فروغ علم کے لئے ملالہ رول ماڈل ہے،جہالت کے خاتمے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ملک سے جہالت کا خاتمہ کرکے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے،سوات کی ہونہا ر بیٹی ملا لہ علم کے حصول اور فروغ کا رول ماڈل ہے جاگیردرانہ وڈیرانہ اور انتہا پسندی نے پاکستان میں علم کے فروغ کو نقصان پہنچایا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو علم کے اُجالے سے منور کرنے کے لئے وطن عزیز سے ظالمانہ نظام جاگیر دراری ،وڈیرہ شاہی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے علم کی روشنی کو پھیلایا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام کے قیام کی جدو جہد میں سرگرداں ہے اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی ،انتہاپسندی اور جہالت کا خاتمہ کرکے پڑھے لکھے معاشرے کو فروغ دے گی ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ تعلیم شاہ فیصل ٹائون بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی ،سنیئر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ عظمیٰ کراچی آفاق مرزا ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ محمد احسان ،انچارج لیبر ڈویژن بلدیہ عظمیٰ کراچی نعیم بھائی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فیصل ٹائون سید محمد ندیم ،TMAشاہ فیصل کے ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ علم کے فروغ کے لئے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تعلیم کو اپنا زیور بنا کر ہی دور جدید کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر معاشرے سے دہش گردی اور انتہا پسندی کی بر بریت کا خاتمہ کرکے معاشرے میں سداھار اور ملک کی تعمیر و ترقی اور دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرسکتے ہیں انہوں نے طالبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول پر تمام تر توجہ مرکوز رکھیں نشاط ضیاء قادری نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہترین پرورش کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے مستقبل کے معماروں کو آراستہ کریں تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغموں اور شعور کی آگاہی پر مشتمل خوبصورت ٹیبلو پیش کی اور تقریب میں اسکول کے بچوں کے درمیان فن مصوری کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور دیگر مہمانان گرامی نے اساتذہ کرام ،شاہ فیصل ٹائون بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت اسکولوں کے طلباء و طالبات کو نمایاں کا کردگی پر انعامات اور اسناد تقسیم کئے تقیم کے اختتام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن شاہ فیصل سید محمد ندیم نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے سلسلے میں حق پرست قیادت اور عوامی نمائندوں کر کردار کی تعریف کی۔