لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی عقیل خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے عظیم ساتھیوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اور ایثارو محبت کا عملی مظاہرہ ہے۔
لاہور سے یوم عاشور پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلام کے لیے ظلم اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا عملی درس دیا۔عقیل خان کا کہنا تھاکہ ہمیں سانحہ کربلا میں شہید ہونیوالوں کی زندگی کے سنہری اصولوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا چاہئے۔ وسیم نذر نے اپنے بیان میں کہا حضرت امام حسین نے اپنی گردن کاٹا لی مگر اسلام کا پرچم جھکنے نہیں دیا۔
آج ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام دشمنوں قوتوں سے سختی سے نمٹنا ہو گا۔ اسلام کا بول بالا کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔