راجن پور(حنیف بلوچ سے)حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد رب العزت کی جانب سے احسان عظیم ہے ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبرشریت سید جمیل شاہ کاظمی نے علاقہ نواں کوٹ حاجی غلام قاسم چھوہن کے ڈیرہ پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ امام الانبیاء فخر کائنات رحمت للعالمین حبیب خدا حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد اللہ تعالی کی ج نب سے اپنے بندوں پہ انعام عظیم ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے ہی انسان کو اپنے خالق کی بارگاہ میں سرخرو ہونے کا موقع میسر آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام علوم کا سر چشمہ ہیں آپ کی رحمت سے صر ایک خاص مکتب فکر یا صرف انسان فیض یاب نہیں بلکہ چرند پرند سمیت کائینات میں وجود رکھنے والی ہر شے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت سے بہرہ مند ہوئی۔
یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر سے محبت اور عشق رکھنے والے اپنے اپنے اندر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں اس موقع پر علا مہ قاری سید فیضان جمیل شاہ کاظمی ، محمد حسین گوپانگ وا دیگر سینکڑوں لوگ مو جود تھے۔