حقانی منصور رابطے، بلیک بیری کمپنی کا ریکارڈ دینے سے پھر انکار

black berry

black berry

کینیڈا میں بلیک بیری کمپنی نے حکومت پاکستان کو منصور اعجاز اور حسین حقانی کے درمیان رابطوں کی تفصیلات دینے سے پھر انکار کر دیا۔ میمو کمیشن کی ہدایت پر لکھے گئے دوسرے خط پر رم کمپنی نے اپنا جواب حکومت پاکستان کو بھیج دیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے فریقین کے رازداری کے حق سے دست بردار ہونے تک یہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ کمپنی نے منصور اعجاز کی خط و کتابت کی تفصیلات فراہم کرنے سے سے بھی انکار کردیا ہے۔ کینیڈین بلیک بیری کمپنی کا جواب کل اٹارنی جنرل میمو کمیشن کے روبرو کارروائی کے دوران پیش کریں گے۔